سعودی عرب میں کل شام سپر مون کا نظارہ ممکن
سعودی عرب میں منگل کو مکمل چاند سپر مون کی صورت میں دیکھا جائے گا، جبکہ بدھ کی شب یہ زمین کے سب سے قریب ہوگا۔
اہم نکات
AIسعودی عرب میں منگل کو شام 5 بج کر 53 منٹ پر مکمل چاند دکھائی دے گا، جو زمین سے تقریباً 361,000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ یہ اطلاع جدہ فلکیاتی انجمن نے دی ہے۔
انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ کے مطابق یہ مکمل چاند 'سپر مون' کہلاتا ہے کیونکہ یہ اپنے مدار میں زمین کے سب سے قریب یعنی حضیض کے قریب آتا ہے، جس کے باعث یہ عام چاند سے کچھ بڑا اور زیادہ روشن محسوس ہوتا ہے۔
ابو زاہرہ نے مزید بتایا کہ چاند سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی مشرقی افق سے طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان پر نظر آئے گا۔ طلوع کے وقت اس کا رنگ نارنجی محسوس ہو سکتا ہے کیونکہ اس کی روشنی فضا میں زیادہ فاصلہ طے کرتی ہے، بعد میں یہ سفید رنگ میں بدل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ چاند بدھ کی شب 11 بج کر 58 منٹ پر حضیض پر پہنچے گا، اس وقت وہ زمین سے تقریباً 359,000 کلومیٹر دور ہوگا۔
