شامی صدر کی ریاض آمد، امیر ریاض نے استقبال کیا
شام کے صدر احمد الشرع آج ریاض پہنچے جہاں امیر ریاض اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
اہم نکات
AIشام کے صدر احمد الشرع آج منگل کو ریاض پہنچے، جہاں ان کے استقبال کے لیے امیر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز پیش پیش تھے۔
صدر شام کا سرکاری استقبال کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا، جس میں امیر ریاض کے سیکریٹری شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف اور شاہی دیوان کے مشیر خالد بن فرید حضراوی بھی شریک تھے۔
استقبال کے موقع پر سعودی عرب میں شام کے سفیر غازی بن رافع العنزی، شام کے قائم مقام سفیر اور سربراہ مشن محسن مهباش، ریاض پولیس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل منصور بن ناصر العتیبی اور شاہی پروٹوکول کے نمائندے فہد الصھیل بھی موجود تھے۔
