سعودی-عمانی تعاون سے 5 لاکھ ممنوعہ گولیاں اسمگلنگ سے بچا لی گئیں
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمانی حکام نے سعودی تعاون سے 5 لاکھ طبی کنٹرول میں آنے والی گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔
اہم نکات
AIوزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان بریگیڈیئر طلال بن عبدالمحسن بن شلهوب نے بتایا کہ منشیات اسمگل کرنے والے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی پیشگی نگرانی کے نتیجے میں سعودی وزارت داخلہ، خصوصاً جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر عمانی حکام نے 5 لاکھ ایسی گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جو طبی نگرانی میں آتی ہیں۔
سیکیورٹی ترجمان نے نشہ آور اشیا کی نگرانی اور ضبطی کے حوالے سے عمانی اداروں کے ساتھ جاری تعاون کو سراہا اور کہا کہ یہ شراکت دونوں برادر ممالک کے درمیان سرحد پار جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف سکیورٹی تعاون اور ہم آہنگی کی عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت اپنے معاشرے اور نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے جرائم پیشہ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی، ان کے سدباب اور ملوث افراد کی گرفتاری کے عزم پر قائم ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
