وزارت تجارت کا ہیونڈائی ایلنترا اور آئی 30 کی 44 ہزار گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان
وزارت تجارت نے 2009 تا 2011 ماڈل ہیونڈائی ایلنترا اور آئی 30 کی 44 ہزار سے زائد گاڑیاں ایئر بیگ میں خرابی کے باعث واپس منگوا لیں۔
اہم نکات
AIوزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ہیونڈائی ایلنترا اور ہیونڈائی آئی 30 کے 2009 سے 2011 ماڈل کی 44 ہزار 305 گاڑیاں ایئر بیگ کے ڈرائیور سائیڈ انفلیٹر میں خرابی کے باعث واپس منگوائی جا رہی ہیں، جو سنگین یا جان لیوا چوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔
وزارت نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر جاری بیان میں متاثرہ گاڑیوں کے مالکان سے فوری طور پر گاڑی چلانا بند کرنے اور کمپنی سے رابطہ کر کے مفت مرمت کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
وزارت نے واضح کیا کہ یہ اقدام ایئر بیگ انفلیٹر کی خرابی دور کرنے اور ڈرائیورز و مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔
