سعودی عرب میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں متوقع
محکمہ موسمیات نے منگل کو جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔
اہم نکات
AIمحکمہ موسمیات نے منگل کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آج جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے کچھ حصوں میں درمیانے سے شدید درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو گی۔ جبکہ مشرقی اور ریاض کے جنوبی حصوں اور نجران کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرد و غبار اٹھنے کا بھی خدشہ ہے، جبکہ تبوک اور مدینہ منورہ کے کچھ حصے بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں سطحی ہوائیں شمال مغرب سے مغرب کی سمت 15 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جو خلیج عقبہ کی طرف 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ سمندر میں لہریں آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوں گی اور خلیج عقبہ کی سمت دو میٹر تک جا سکتی ہیں۔ اس دوران سمندر کی حالت ہلکی سے درمیانی اور خلیج عقبہ کی طرف موجزن رہنے کا امکان ہے۔
