سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں منگل تک بارشیں جاری رہیں گی
قومی مرکز برائے موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں کل جمعہ سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ کل جمعہ سے منگل تک جاری رہے گا۔
مرکز نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بتایا کہ جازان اور عسیر کے بعض حصوں میں درمیانے سے شدید جبکہ باحہ اور مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
