سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور ژالہ باری کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے آج منگل کو جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔
اہم نکات
AIمحکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں آج منگل کے روز جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے مختلف حصوں میں درمیانے سے شدید درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرد و غبار اٹھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ مدینہ منورہ کے بعض حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، جبکہ ان علاقوں اور مشرقی ریجن کے ساحلی حصوں میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں سطحی ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی سمت 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران یہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ اس دوران موجوں کی اونچائی نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک، اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے وقت دو میٹر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ سمندر کی حالت عمومی طور پر ہلکی سے درمیانی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے وقت تیز لہروں والی رہے گی۔
خلیج عرب میں سطحی ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی سمت 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ، جبکہ دوپہر کے بعد شمال مشرق سے مشرق کی سمت بدل کر شمال مغرب کی طرف 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ موجوں کی اونچائی نصف میٹر سے ایک میٹر تک رہے گی اور سمندر کی حالت ہلکی لہروں والی متوقع ہے۔
