دوسری سہ ماہی 2026: عمرہ زائرین کی تعداد 40 لاکھ سے متجاوز
سعودی ادارہ شماریات کے مطابق 2026 کی دوسری سہ ماہی میں عمرہ زائرین کی تعداد 40 لاکھ سے زائد رہی، جن میں مردوں کا تناسب زیادہ ہے۔
اہم نکات
AIسعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد 40 لاکھ 94 ہزار 293 رہی۔
ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ مجموعی عمرہ زائرین میں مردوں کا تناسب 58.3 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 41.7 فیصد رہا۔
ادارے کے مطابق کل عمرہ زائرین میں سعودی شہریوں کا تناسب 45.9 فیصد رہا۔
