جوازات نے اداروں کے لیے مقیم کی مدت قیام رپورٹ جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی
سعودی جوازات نے ابشر بزنس پلیٹ فارم پر ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے ادارے اپنے ملازمین کی مملکت میں قیام کی مدت کی رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ جوازات نے ابشر بزنس پلیٹ فارم پر ایک نئی سہولت کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس کے ذریعے ادارے اپنے ملازمین کی مملکت میں قیام کی مدت کی رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
جوازات نے ایکس پلیٹ فارم پر بتایا کہ اس سروس کے تحت ادارے کے سربراہ کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنے ملازمین کی مملکت میں قیام کی مکمل تفصیلی رپورٹ الیکٹرانک طور پر حاصل اور پرنٹ کر سکے۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ادارے کے سربراہ کو ابشر بزنس ویب سائٹ پر لاگ ان کرنا ہوگا، پھر 'خدماتِ اعمالی' منتخب کرنے کے بعد 'مقیم کی مدت قیام رپورٹ' میں داخل ہونا ہوگا۔
تغریر ایکس پر دیکھیں
