عسیر میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 12 افراد گرفتار
عسیر میں بارڈر گارڈز نے دو مختلف کارروائیوں میں ایتھوپیا اور یمن سے تعلق رکھنے والے 12 افراد کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اہم نکات
AIعسیر کے علاقے میں ظہران الجنوب سیکٹر میں بارڈر گارڈز کی زمینی گشتی ٹیموں نے سرحدی سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کو گرفتار کیا، جو 127 کلوگرام منشیات (حشیش) اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر کے، انہیں اور ضبط شدہ منشیات کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔
ایکس پر مکمل خبر دیکھیں
اسی طرح عسیر کے الربوعہ سیکٹر میں بارڈر گارڈز نے یمنی شہریت کے 6 افراد کو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور 120 کلوگرام نشہ آور قات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان کے خلاف بھی ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر کے، انہیں اور ضبط شدہ اشیا کو متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا۔

