انجینئرنگ کی 94 پیشوں میں سعودائزیشن کا فیصلہ
انجینئرنگ کے 94 پیشوں میں سعودائزیشن سے مقامی ہنرمندوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور بے روزگاری میں کمی آئے گی۔
اہم نکات
AIانسانی وسائل کے ماہر ہشام السلیمانی نے کہا ہے کہ نجی شعبے میں سعودائزیشن کے لیے ہدف بنائے گئے انجینئرنگ کے پیشوں کی تعداد 45 سے بڑھا کر 94 کرنے سے مقامی ہنرمندوں کو روزگار کے مزید مواقع ملیں گے اور بے روزگاری کی شرح میں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تمام انجینئرنگ پیشوں پر لاگو ہوگا۔
السلیمانی نے ریڈیو 'الاخباریہ' سے گفتگو میں وضاحت کی کہ سعودائزیشن کے دائرہ کار کو وسعت دینا اس نئے فیصلے کا نمایاں پہلو ہے، جس کا اعلان وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کے اشتراک سے کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت نجی شعبے کی کمپنیوں میں 94 انجینئرنگ فنی پیشوں میں سعودائزیشن کی شرح 35 فیصد تک بڑھا دی جائے گی، جس کا اطلاق 9 مئی 2027 سے ہوگا۔
یہ فیصلہ ان تمام نجی اداروں پر لاگو ہوگا جہاں مذکورہ پیشوں میں پانچ یا اس سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں، اور اس کا اطلاق ادارے کی سطح پر ہوگا، جیسا کہ رہنما ہدایت نامے میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ اقدام دونوں وزارتوں کی جانب سے مخصوص پیشوں میں سعودائزیشن کو فروغ دینے، مقامی ہنرمندوں کو بااختیار بنانے اور انہیں لیبر مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ اسٹریٹجی اور وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
