مواد پر جائیں
جمعرات، 26 نومبر، 2026 · ریاض
العربيةEnglishنیوز لیٹررابطہ
سعودی عرب

ابہا میں ابتدائی انتباہ جاری، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

سعودی محکمہ شہری دفاع نے ابہا کے رہائشیوں کو ہنگامی حالات میں ابتدائی انتباہ کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔

عاجل اردوشائع · اپ ڈیٹ · 1 منٹ مطالعہ
ابہا میں شہری دفاع کا انتباہی پیغام

اہم نکات

AI

سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے ابہا کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہنگامی حالات کے لیے قومی ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم سے جاری وارننگ کے بعد حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

محکمہ نے زور دیا کہ شہری پرسکون رہیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں، عمارتوں کے اندر رہیں اور کسی محفوظ کمرے یا ایسی جگہ منتقل ہوں جو کھڑکیوں سے دور ہو، اور خطرہ ختم ہونے تک گھر یا عمارت نہ چھوڑیں۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کھلی جگہوں اور شیشے کے قریب جانے سے گریز کریں، بالکونی یا چھت پر نہ جائیں، جبکہ باہر موجود افراد کو قریبی عمارت میں پناہ لینے یا مضبوط دیوار کے پیچھے چھپنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ نے مزید کہا کہ ہجوم سے بچیں اور کسی بھی صورت میں تصاویر نہ بنائیں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔ اگر انتباہی پیغام ڈرائیونگ کے دوران موصول ہو تو سڑک کے کنارے، پلوں اور بلند عمارتوں سے دور گاڑی روکیں۔

محکمہ نے ہدایت کی کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں کسی بھی خطرے کی صورت میں 911 اور باقی علاقوں میں 998 پر رابطہ کریں۔

مزید کہا گیا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری ہدایات کو سرکاری ذرائع سے باقاعدگی سے سنیں اور ان پر عمل کریں۔