سعودی عرب: منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار ضبط
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے تین علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 89 کلوگرام حشیش اور 10 ہزار ایمفیٹامین گولیاں برآمد کیں۔
اہم نکات
AI
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے تین علاقوں میں منشیات کی بھاری مقدار ضبط کی گئی ہے، جن میں 89 کلوگرام حشیش اور 10 ہزار ایمفیٹامین گولیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ طبی استعمال کے لیے مخصوص گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
جدہ میں چار یمنی باشندوں کو 19 کلوگرام حشیش اور طبی استعمال کے لیے مخصوص گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
اعرض التغريدة على منصة X
جازان ریجن میں ایک سعودی شہری کو ایمفیٹامین اور 70 کلوگرام حشیش فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اسے بھی حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
اعرض التغريدة على منصة X
اسی طرح تبوک ریجن میں ایک اور سعودی شہری کو 10 ہزار ایمفیٹامین گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
اعرض التغريدة على منصة X
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی اطلاع کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور دیگر علاقوں میں 999 یا 994 پر رابطہ کریں۔
مزید برآں، محکمہ انسداد منشیات سے براہ راست رابطے کے لیے 995 یا ای میل [email protected] پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ وزارت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہو گی۔
