العلا کی چٹانی فن پارے انسانی تاریخ کا دستاویزی ریکارڈ ہیں
ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر علی الغبان کے مطابق العلا کے چٹانی فن پارے انسانی زندگی کی مختلف ادوار کی عکاسی کرتے ہیں۔
اہم نکات
AIماہر آثار قدیمہ اور مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر علی الغبان نے کہا ہے کہ العلا میں چٹانوں پر کندہ فن پارے انسانی زندگی کے مختلف ادوار کا دستاویزی ریکارڈ ہیں، جو عہدِ نو پتھر سے لے کر موجودہ دور کے قریب تک کے حالات کو محفوظ کرتے ہیں۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں مزید کہا کہ ان چٹانوں پر کندہ مختلف مناظر سے قدیم طرزِ زندگی، رہن سہن، جنگلی حیات اور اس دور کے موسمی و ماحولیاتی حالات جاننے میں مدد ملتی ہے۔
شہزادہ بدر بن عبداللہ کی زیرنگرانی العلا کی شاہی اتھارٹی نے "آثار العلا" کے عنوان سے ایک وسیع تعارفی مہم شروع کی ہے، جس میں آثار قدیمہ کے سروے کے نتائج پیش کیے جا رہے ہیں۔ ان میں 19,802 چٹانی فن پارے دستاویزی شکل میں محفوظ کیے گئے ہیں، جن میں 66 ہزار سے زائد جانوروں اور تقریباً 11 ہزار انسانی اشکال کی تصاویر شامل ہیں۔
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
