سعودی عرب کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں اتوار تک جاری رہیں گی
قومی مرکز برائے موسمیات نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔
مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے سے شدید درجے کی بارشیں متوقع ہیں، جن سے سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور تیز ہوائیں اٹھنے کا امکان ہے۔ اس میں مقدس شہر، کامل، الجموم، بحرة، طائف، میسان، اضم اور العرضیات شامل ہیں، جبکہ لیث اور قنفذہ میں ہلکی سے درمیانی بارشیں ہوں گی۔
مرکز نے مزید بتایا کہ جازان، عسیر اور باحہ کے علاقوں میں بھی درمیانے سے شدید درجے کی بارشیں متوقع ہیں، جن سے سیلابی ریلے، ژالہ باری اور گرد و غبار کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ مدینہ منورہ میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔
