ہلال احمر نے بارش کے پیش نظر امدادی ٹیموں کی تیاری بڑھا دی
ہلال احمر الباحہ کے سینئر پیرا میڈک سالم الشہری نے کہا ہے کہ بارش سے قبل امدادی ٹیموں کی تیاری بڑھا دی گئی ہے اور انہیں اہم مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
اہم نکات
AIہلال احمر الباحہ کے سینئر پیرا میڈک سالم الشہری نے کہا ہے کہ بارش سے قبل ٹیموں کی تیاری بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں بتایا کہ ہم نے امدادی ٹیموں کی تیاری بڑھا کر انہیں ان اہم مقامات پر تعینات کر دیا ہے جہاں بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سالم الشہری نے اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے رابطے کی بھی تصدیق کی اور بتایا کہ شہری ہنگامی صورت میں 997 پر کال یا 'اسعفنی' سروس کے ذریعے توکلنا اور صحتی ایپ سے بھی اطلاع دے سکتے ہیں، جس کے بعد امدادی ٹیم روانہ کی جاتی ہے۔
