سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں متوقع
قومی مرکز برائے موسمیات نے ہفتے کے روز مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد آلود ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے اپنی روزانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتے کے روز جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ ان علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی خدشہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں اور مدینہ منورہ کے کچھ حصوں میں سطح زمین پر تیز ہوائیں چلنے سے گرد و غبار اٹھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں سطحی ہوائیں شمال مشرقی سے شمال مغربی سمت میں 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی حصے میں چلیں گی، جبکہ درمیانی حصے میں دوپہر کے وقت شمال مشرقی سے شمالی، پھر شمال مغربی سے جنوبی مغربی سمت میں 10 سے 33 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ جنوبی حصے میں ہوائیں جنوب مشرقی سے جنوبی مغربی سمت میں 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جو گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔
مرکز نے واضح کیا کہ بحیرہ احمر میں موجوں کی اونچائی آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی، جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران دو میٹر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس دوران سمندر کی حالت ہلکی سے درمیانی اور بارش کے وقت تیز موجوں والی ہو جائے گی۔
خلیج عرب میں شمالی حصے میں ہوائیں شمال مغربی سے شمالی سمت میں 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جنوبی حصے میں شمال مغربی سے مغربی سمت میں 10 سے 38 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ یہاں موجوں کی اونچائی آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی اور سمندر کی حالت ہلکی سے درمیانی موجوں والی ہوگی۔
