وزیر تعلیم کا 37 ہزار اساتذہ و عملے کی اگلے ماہ ترقی کا اعلان
وزیر تعلیم یوسف البنیان نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ 9 ہزار انتظامی اور 28 ہزار تدریسی عملے کو ترقی دی جائے گی۔
اہم نکات
AIوزیر تعلیم یوسف البنیان نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ 9 ہزار انتظامی اور 28 ہزار تدریسی عملے کو ترقی دی جائے گی۔ یہ اقدام مملکت میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
وزیر تعلیم نے حکومتی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سال سے اساتذہ اور معلمات اسکول کے منظور شدہ شیڈول کے مطابق تعلیمی دن کے اختتام پر ہی اسکول سے روانہ ہوں گے۔
یوسف البنیان نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی معلم اپنی تخصص کے بغیر کسی مضمون کی تدریس نہیں کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ پر عملی بوجھ کم کرنے اور ہر طالب علم کی انفرادی ضروریات جاننے کے لیے مصنوعی ذہانت سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
اساتذہ سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 2025 کے لیے دنیا کے بہترین معلم کا اعزاز ایک سعودی کو ملنے کی امید ہے، اور انہوں نے کہا کہ وہ مملکت کے اساتذہ پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
یوسف البنیان نے مزید بتایا کہ تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے 356 سے زائد منصوبوں، مرمت، بحالی اور سکیورٹی پر 3 ارب سعودی ریال سے زیادہ خرچ کیے جا رہے ہیں۔
