سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم یمنی افراد کیلئے اصلاحات کی وضاحت
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم یمنی شہریوں کیلئے اصلاحات سے مستفید ہونے والے افراد کی وضاحت کر دی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم یمنی شہریوں کیلئے اصلاحات سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔
محکمہ جوازات نے ایکس پلیٹ فارم پر وضاحت کی کہ یہ سہولت ان تمام یمنی شہریوں کیلئے دستیاب ہے جو مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، جن میں اقامہ ختم ہو چکا ہو، جو کام سے غیر حاضر ہوں، جن کے پاس زائر کارڈ یا ویزہ ختم ہو چکا ہو (کسی بھی قسم کا)، یا جن کے پاس کوئی یمنی سفری دستاویز یا پاسپورٹ نہ ہو۔
محکمہ جوازات نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر مزید بتایا کہ جن یمنی شہریوں کے اقامے کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ اگر کارآمد پاسپورٹ رکھتے ہیں تو وہ اپنی خدمات ان آجرین کو منتقل کر سکتے ہیں جو ان کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ عمل الیکٹرانک طور پر (ابشر)، (قوی) اور (مساند) پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا جا سکتا ہے اور اس کیلئے سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔
ایکس پر مکمل ٹویٹ دیکھیں
