رونالڈو کی یورپی نیشنز لیگ میں ناقص گراؤنڈ پر شکایت
کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال اور ویلز کے میچ میں اسپورٹنگ کے الفالادی اسٹیڈیم کی خراب حالت پر مایوسی کا اظہار کیا۔
اہم نکات
AIالنصر اور پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسپورٹنگ کے الفالادی اسٹیڈیم کی ناقص گراؤنڈ پر شکایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے وہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے، یہ میچ پرتگال اور ویلز کے درمیان یورپی نیشنز لیگ میں کھیلا گیا۔
پرتگال کے کپتان نے چالیسویں منٹ میں گول کرنے کی ناکام کوشش کے بعد گراؤنڈ کی حالت کو مورد الزام ٹھہرایا، انہوں نے کمزور شاٹ لگائی اور اپنی مایوسی چھپائے بغیر واضح طور پر گھاس کی خرابی کی نشاندہی کی۔
پرتگال نے یورپی نیشنز لیگ کے ٹائٹل کے دفاع کے آغاز میں ویلز کے خلاف جواو فیلکس کے واحد گول کی بدولت ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔
