روسی فٹبالر نے ایک میچ میں 21 گول داغ دیے
روسی اسٹرائیکر آرتیم لیغین نے تولا ریجنل چیمپئن شپ کے ایک میچ میں 21 گول اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
اہم نکات
AIروسی اسٹرائیکر آرتیم لیغین نے ایک میچ میں 21 گول اسکور کر کے شاندار کارنامہ انجام دیا، یہ مقابلہ روس کے تولا ریجنل چیمپئن شپ کے تحت کھیلا گیا۔
آرتیم لیغین نے یہ ریکارڈ اپنے کلب خیمیک کی جانب سے دیفیاتکا کے خلاف 23 ویں راؤنڈ میں بنایا، جس میں خیمیک نے 0-23 سے کامیابی حاصل کی۔
"روسیا ٹوڈے" کے مطابق، آرتیم لیغین نے صرف دو منٹ میں پہلا گول داغا اور پھر 88 ویں منٹ میں اپنا آخری گول اسکور کیا۔
خیمیک کی جانب سے دیگر دو گول میخائل روساکوف اور دانیئل دوبروفولسکی نے کیے۔
آرتیم لیغین نے اس سیزن میں اب تک 56 گول اسکور کر کے اپنی شاندار فارم برقرار رکھی ہے۔
خیمیک 22 میچوں میں 58 پوائنٹس اور 131 گول کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ اس کے خلاف صرف 13 گول ہوئے ہیں۔ دوسری جانب دیفیاتکا 10 پوائنٹس اور 20 گول کے ساتھ آخری نمبر پر ہے، اس کے خلاف 152 گول اسکور ہوئے ہیں۔
