بارسلونا کے پہلے دو کپتان ہانزی فلیک نے منتخب کیے
بارسلونا کے کوچ ہانزی فلیک نے ٹیم کے پہلے دو کپتان خود منتخب کیے، جبکہ باقی تین کپتان کھلاڑیوں کی ووٹنگ سے چنے گئے۔
اہم نکات
AIبارسلونا کے کوچ ہانزی فلیک نے ٹیم کے پہلے دو کپتان خود منتخب کیے، جبکہ باقی تین کپتان کھلاڑیوں کی ووٹنگ سے منتخب ہوئے۔ اس انتخابی عمل میں ایک حیران کن موڑ بھی سامنے آیا، جس نے کپتانوں کے چناؤ میں اہم کردار ادا کیا۔
اسپین کے میڈیا کے مطابق، ہانزی فلیک نے جوان گامپر کپ کے میچ سے قبل رافینیا، پدری اور ایرک گارسیا کو عارضی کپتان مقرر کیا تھا، جب تک کھلاڑیوں کی جانب سے ووٹنگ نہ ہو جائے۔
جمعہ کے روز کھلاڑیوں کی ووٹنگ کے بعد تین دیگر کپتان منتخب ہوئے، جن میں ایرک گارسیا، فرینکی ڈی یونگ اور 19 سالہ لامین یامال شامل ہیں۔
بارسلونا کی ٹیم اتوار کو ہسپانوی لیگ کے مقابلے میں میستایا اسٹیڈیم پر والنسیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔
