اسپینش ریفریز کمیٹی: ایمباپے کو دی گئی پنالٹی غلط تھی
اسپینش ریفریز کمیٹی نے کہا ہے کہ ریال میڈرڈ کے اسٹار کلیان ایمباپے کے حق میں سانتاندیر کے خلاف دی گئی پنالٹی درست نہیں تھی۔
اہم نکات
AIاسپینش ریفریز کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ ریال میڈرڈ کے اسٹار کلیان ایمباپے کے حق میں ریسنگ سانتاندیر کے خلاف دی گئی پنالٹی درست نہیں تھی، جس میچ میں ریال میڈرڈ نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔
کمیٹی کے مطابق ریسنگ سانتاندیر کے مدافع میٹیو براتی نے ایمباپے کے سامنے صرف اپنا بازو رکھا اور کسی قسم کی طاقت کا استعمال نہیں کیا، اس لیے فاؤل قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔
کمیٹی نے اس فیصلے کو واضح اور سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کو مداخلت کرنی چاہیے تھی۔
واضح رہے کہ ریال میڈرڈ کو دی گئی اس پنالٹی پر ٹیم نے پہلا گول اسکور کیا تھا۔
