وزارت تجارت نے کار ایجنسی کی درآمد پر پابندی، 81 لاکھ ریال جرمانہ
وزارت تجارت نے ایک کار ایجنسی کو صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی پر گاڑیاں درآمد کرنے سے روک دیا اور اس پر 81 لاکھ 20 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔
اہم نکات
AIوزارت تجارت نے ایک کار ایجنسی کو صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی اور تجارتی ایجنسیوں کے نظام و ضوابط کی خلاف ورزی پر گاڑیاں درآمد کرنے سے روک دیا ہے اور اس پر 81 لاکھ 20 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔ ایجنسی پر یہ کارروائی مرمت و پرزہ جات کی فراہمی اور مصنوعات کے معیار کی ضمانت سمیت فروخت کے بعد خدمات فراہم نہ کرنے پر کی گئی۔
یہ فیصلہ ایجنسی کی جانب سے 175 خلاف ورزیاں ثابت ہونے کے بعد کیا گیا، جن میں پرزہ جات کی عدم فراہمی اور مرمت کے دوران صارفین کو متبادل گاڑیاں نہ دینا شامل ہے۔
وزارت کے خصوصی ٹیم نے ان خلاف ورزیوں کی جانچ کی، متاثرہ صارفین سے رابطہ کیا اور انہیں واجب الادا معاوضے اور متبادل گاڑیاں فراہم کرنے کی نگرانی کی۔
ان اقدامات میں مینوفیکچرنگ کمپنی کو طلب کرنا، اس کی جانب سے اصلاحی اقدامات کی نگرانی اور ایجنسی پر عائد سفارشات پر عمل درآمد شامل ہے۔ اس کے علاوہ، برانڈ کو کسی دوسری ایجنسی کو منتقل کرنے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے، بشرطیکہ نئی ایجنسی صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔
وزارت نے واضح کیا کہ وہ صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایجنٹ کے خلاف قانونی سزائیں دینے میں کوئی نرمی نہیں برتے گی۔ اس میں تشہیر بھی شامل ہے، جو عدالتی فیصلے کے بعد کی جائے گی۔