گاڑی خراب ہونے پر احتیاطی اقدامات اختیار کریں: ٹریفک پولیس
سعودی ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ گاڑی خراب ہونے کی صورت میں حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
اہم نکات
AIسعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ گاڑی کے دوران سفر میں خراب ہونے کی صورت میں ٹریفک سیفٹی کے اصولوں پر عمل کریں، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
ٹریفک پولیس نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ اس صورت میں حفاظتی اشارے آن کرنا، سڑک کے کنارے محفوظ جگہ پر رکنا اور دیگر ڈرائیوروں کو خبردار کرنے کے لیے ریفلیکٹر ایمرجنسی ٹرائی اینگل لگانا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ متعلقہ اداروں سے مدد طلب کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے، تاکہ گاڑی کے خراب ہونے کی صورت میں محفوظ طریقے سے نمٹا جا سکے اور ٹریفک کے خطرات کم ہوں۔
ایکس پر مکمل پوسٹ دیکھیں
اس سے قبل جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے غیر محفوظ ڈرائیونگ کے خطرات سے خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ ڈرائیوروں کو ٹریفک سیفٹی کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے تاکہ اپنی اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
ادارے نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ غیر محفوظ ڈرائیونگ کی نمایاں مثالوں میں مخصوص لین کی پابندی نہ کرنا، حد رفتار سے تجاوز کرنا، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنا، توجہ ہٹانا، تھکاوٹ کی حالت میں گاڑی چلانا اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنا شامل ہیں۔
ادارے کے مطابق یہ رویے گاڑی پر کنٹرول کھونے، حادثات کے امکانات بڑھنے، سڑک کے دیگر استعمال کنندگان کو پریشان کرنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بن سکتے ہیں۔
