مواد پر جائیں
اتوار، 18 اکتوبر، 2026 · ریاض
العربيةEnglishنیوز لیٹررابطہ
دنیا

گھریلو ملازمین کے ترجمہ شدہ نام میں تبدیلی کا طریقہ جاری

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ابشر پلیٹ فارم پر گھریلو ملازمین کے ترجمہ شدہ نام میں تبدیلی کی نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔

عاجل اردو45 دن پہلے · 1 منٹ مطالعہ
ابشر پلیٹ فارم اور محکمہ پاسپورٹ کا لوگو

اہم نکات

AI

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے گھریلو ملازمین کے ترجمہ شدہ نام میں تبدیلی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ اس سروس کے ذریعے آجر اپنے زیر کفالت کسی بھی گھریلو ملازم کا ترجمہ شدہ نام آسانی سے آن لائن تبدیل کر سکتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے ایکس پلیٹ فارم پر وضاحت کی ہے کہ آجر اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ابشر میں لاگ ان کرے، گھریلو ملازمین کے سیکشن میں جائے، خدمات مقیمین منتخب کرے، مطلوبہ مستفید کو منتخب کرے اور پھر ترجمہ شدہ نام میں تبدیلی کا آپشن منتخب کرے۔

یہ سہولت عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے مقیمین کے لیے انگریزی میں اور غیر عرب مقیمین کے لیے عربی میں ترجمہ شدہ نام میں تبدیلی کی اجازت دیتی ہے۔

تبصرے (0)