ابشر ایپ کے ذریعے مقیم کی تصویر اپ ڈیٹ کرنے کا آسان طریقہ
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ ابشر ایپ کے ذریعے صرف چار مراحل میں مقیم کی تصویر اپ ڈیٹ کی جا سکتی ہے، دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔
اہم نکات
AIسعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ (الجوازات) نے واضح کیا ہے کہ ابشر ایپ کے ذریعے مقیم کی تصویر اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت دستیاب ہے، جس کے لیے اپ ڈیٹ شدہ تصویر ایپ میں اپ لوڈ کرنا ہوگی۔
محکمہ پاسپورٹ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ اس سروس کے ذریعے صارفین مقیم کی تصویر الیکٹرانک طور پر اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں اور اس کے لیے متعلقہ دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
ابشر کے ذریعے مقیم کی تصویر اپ ڈیٹ کرنے کے مراحل
مقیم کی تصویر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے درج ذیل چار مراحل پر عمل کریں:
ابشر ایپ میں لاگ ان کریں۔
خدمتِ عمالتی میں جائیں۔
مقیم کی تصویر اپ ڈیٹ کرنے کا انتخاب کریں۔
اپ ڈیٹ شدہ تصویر اپ لوڈ کریں اور کارروائی مکمل کریں۔
