گھر یلو ملازمین کا 'خرج ولم یعد' اسٹیٹس کب خودکار طور پر لگتا ہے؟
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ گھر یلو ملازمین کا 'خرج ولم یعد' اسٹیٹس ویزا ختم ہونے کے 6 ماہ بعد خودکار طور پر لگ جاتا ہے۔
اہم نکات
AIسعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ (جوازات) نے وضاحت کی ہے کہ وہ گھر یلو ملازمین جو خروج و عودہ ویزے پر مملکت سے گئے اور واپس نہیں آئے، ان کے معاملے سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔ یہ وضاحت جوازات کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں سامنے آئی۔
سوال میں بتایا گیا کہ ایک ڈرائیور خروج و عودہ ویزے پر سعودی عرب سے گیا تھا، لیکن بیماری کے باعث واپس نہیں آ سکا۔ پوچھا گیا کہ کیا اس کے لیے خروج نہائی ویزا جاری کیا جا سکتا ہے اور کیا باقی مدت کی ویزا فیس واپس مل سکتی ہے۔
تغریر ایکس پر دیکھیں
جوازات نے بتایا کہ گھر یلو ملازمین کا اسٹیٹس 'خرج ولم یعد' ویزا کی مدت ختم ہونے کے 6 ماہ بعد خودکار طور پر لگ جاتا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ یہ عمل ویزا کی مدت ختم ہونے کے 30 دن بعد 'ابشر' پلیٹ فارم کے ذریعے بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔
