گھریلو ملازمین کے معاہدے میں شناختی کارڈ کی تصویر طلب کرنا خلاف قانون ہے، مساند
مساند نے واضح کیا ہے کہ شناختی کارڈ کی تصویر لینا سعودی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور تمام ادائیگیاں اور معاہدے صرف سرکاری پلیٹ فارم کے ذریعے کیے جائیں۔
اہم نکات
AIسعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی خدمات کے سرکاری پلیٹ فارم 'مساند' کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک صارف نے استفسار کیا کہ ایک دفتر نے بھارت سے ملازمہ کے معاہدے کے بعد شناختی کارڈ کی تصویر طلب کی ہے، کیا یہ قانونی ہے؟
اس پر مساند نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق شناختی کارڈ کی تصویر لینا خلاف ورزی ہے۔
مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: 920002866
تغریر ایکس پر دیکھیں
مساند کے آفیشل اکاؤنٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گھریلو ملازمین کی بھرتی کے لیے صرف سرکاری چینلز استعمال کیے جائیں اور تمام ادائیگیاں پلیٹ فارم کے ذریعے کرنا سب سے محفوظ طریقہ ہے، تاکہ شفافیت اور فراڈ سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
مساند نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ صارفین کے مالی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تین بنیادی اقدامات ضروری ہیں:
مساند پلیٹ فارم کے ذریعے ادائیگی: تمام مالی ادائیگیاں سرکاری چینلز کے ذریعے الیکٹرانک طور پر کی جائیں، تاکہ مالی معاملات کا ریکارڈ اور صارفین کا تحفظ یقینی ہو۔
استقدام دفتر کی تصدیق: معاہدے سے پہلے اس بات کی تصدیق کریں کہ دفتر مساند پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ہے۔
معاہدے کا جائزہ اور منظوری: معاہدے کی تمام شرائط اور متن کو پلیٹ فارم پر چیک کریں اور اسے الیکٹرانک طور پر منظور کریں، تاکہ تمام فریقین کے حقوق محفوظ رہیں۔
