کیا ’سمو‘ نام سعودی عرب میں ممنوع ہے؟ احوال مدنیہ کی وضاحت
سعودی احوال مدنیہ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں ممنوعہ ناموں کی کوئی مخصوص فہرست نہیں، تاہم ناموں کے انتخاب کے لیے کچھ اصول مقرر ہیں۔
اہم نکات
AIوزارت داخلہ کی ایجنسی برائے احوال مدنیہ کے ایکس اکاؤنٹ پر ایک شہری نے استفسار کیا: "کیا بیٹی کا نام سمو رکھنا ممنوع ہے؟"
احوال مدنیہ نے اپنے ایکس صفحے پر وضاحت کی کہ ممنوعہ ناموں کی کوئی مخصوص فہرست موجود نہیں، البتہ ناموں کے انتخاب کے لیے کچھ معیارات مقرر ہیں۔
تغریدہ ایکس پر دیکھیں
وزارت داخلہ کی ایجنسی برائے احوال مدنیہ نے ناموں کے اندراج کے ضوابط اور شرائط درج ذیل بیان کیے ہیں:
1 – عربوں میں معروف اور معاشرے میں رائج نام جیسے (ولید، عنود) درج کیے جا سکتے ہیں۔
2 – القابات (مثلاً: سید) کے ساتھ نام درج کرنا ممنوع ہے۔
3 – نام کے خانے میں اضافی عبارات (جیسے: المعروف بکذا) درج کرنے کی اجازت نہیں۔
4 – اسلامی شریعت کے منافی نام (جیسے: عبدالرسول) درج کرنا ممنوع ہے۔
5 – مرکب نام (جیسے: قمر الزمان) درج کرنے کی اجازت نہیں۔
