اسرائیل حقیقی امن اور سیز فائر نہیں چاہتی، مشیر صدر فلسطین
مشیر صدر فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش نے کہا ہے کہ اسرائیل حقیقی سیز فائر اور امن کی جانب ایک قدم بھی بڑھنے نہیں دینا چاہتی۔
اہم نکات
AIمشیر صدر فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش نے کہا ہے کہ اسرائیل حقیقی سیز فائر اور امن کی جانب ایک قدم بھی بڑھنے نہیں دینا چاہتی۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی حکومت امن پر یقین نہیں رکھتی، وہ صرف نسل پرستی اور جارحیت پر یقین رکھتی ہے۔ اسی لیے وہ چاہے غزہ ہو یا مغربی کنارے، ہر جگہ زمینی حقائق مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
الہباش نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کسی بھی معاہدے یا ایسے کسی انتظام تک نہیں پہنچنا چاہتی جو امن کی راہ ہموار کرے۔ اسی لیے توقع ہے کہ وہ رکاوٹیں کھڑی کرے گی تاکہ فلسطینی عوام اور قیادت پر دباؤ برقرار رہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
