ٹریفک پولیس کی نامعلوم ویڈیوز سے اجتناب کی ہدایت
سعودی ٹریفک پولیس نے افواہوں اور نامعلوم ویڈیوز کے پھیلاؤ سے خبردار کرتے ہوئے معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے افواہوں اور نامعلوم ذرائع سے آنے والی ویڈیوز کے تبادلے سے خبردار کیا ہے اور شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ درست معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔
ٹریفک پولیس نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ معلومات کے حصول کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار ضروری ہے، جن میں سعودی پریس ایجنسی، ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور وزارت داخلہ کی ویب سائٹ شامل ہیں۔
ایکس پر مکمل پوسٹ دیکھیں
انتظامیہ نے غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ سے گریز اور خبروں یا ویڈیوز کی تصدیق کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں سے رجوع کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
