مواد پر جائیں
جمعرات، 13 اگست، 2026 · ریاض
العربيةEnglishنیوز لیٹررابطہ
دنیا

گھر یلو ملازمین کے معاہدے کی تجدید بیرون ملک ممکن نہیں: مساند

مساند نے واضح کیا ہے کہ اگر گھریلو ملازم یا ملازمہ سعودی عرب سے باہر ہوں تو معاہدے کی تجدید یا توثیق ممکن نہیں۔

عاجل اردو2 گھنٹے پہلے · 1 منٹ مطالعہ
مساند پلیٹ فارم کا لوگو اور ہیلپ لائن نمبر

اہم نکات

AI

سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی خدمات سے متعلق سرکاری پلیٹ فارم مساند کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک صارف نے استفسار کیا: "میری ملازمہ سفر پر گئی ہے اور واپس آرہی ہے، چند روز قبل مساند سے پیغام ملا کہ معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور تجدید ضروری ہے، لیکن ویب سائٹ پر معاہدہ تجدید کرنے کا آپشن نظر نہیں آرہا، اس کا طریقہ کیا ہے؟"

مساند نے اپنی ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وضاحت کی کہ اگر گھریلو ملازم یا ملازمہ اس وقت مملکت سے باہر ہوں تو معاہدے کی توثیق ممکن نہیں۔

پلیٹ فارم نے مزید بتایا کہ معاہدے کی توثیق صرف اس وقت ممکن ہے جب ملازم یا ملازمہ مملکت میں موجود ہوں، تاکہ وہ معاہدے کی شرائط پر براہ راست رضامندی دے سکیں۔

مزید معلومات کے لیے 920002866 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے (0)