غیر ملکی بیوی کو دانتوں کے علاج پر ٹیکس معافی نہیں ملے گی
زکوة و ٹیکس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ دانتوں کے علاج پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی معافی صرف سعودی شہریوں کے لیے ہے، غیر ملکی بیوی اس میں شامل نہیں۔
اہم نکات
AIزکوة و ٹیکس اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی کو نجی اسپتالوں اور ڈینٹل کلینکس میں دانتوں کے علاج پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔
یہ وضاحت ایک شہری کے سوال کے جواب میں دی گئی، جس نے اتھارٹی کے "اسأل الزكاة والضريبة والجمارك" نامی ایکس اکاؤنٹ پر دریافت کیا تھا کہ کیا غیر ملکی بیوی کو نجی اسپتالوں اور ڈینٹل کلینکس میں دانتوں کے علاج پر ٹیکس دینا ہوگا یا نہیں؟
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
اتھارٹی کے مطابق شاہی فرمان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ریاست صرف سعودی شہریوں کی جانب سے وزارت صحت سے لائسنس یافتہ طبی اداروں میں فراہم کی جانے والی تمام طبی خدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس برداشت کرے گی۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ سروس حاصل کرنے والے کی شہریت کی تصدیق کی جائے، یعنی ٹیکس معافی صرف سعودی شہریوں کے لیے ہے۔
