مقیم کے پاسپورٹ کی معلومات اپ ڈیٹ پر کوئی فیس نہیں، محکمہ پاسپورٹ
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ مقیم کے پاسپورٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے پر کوئی فیس نہیں لی جاتی، جبکہ اقامہ گم ہونے کی اطلاع دینے کا طریقہ بھی بتایا۔
اہم نکات
AIسعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کے سرکاری اکاؤنٹ پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ "کیا مقیم کے پاسپورٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے پر آجر کو کوئی فیس ادا کرنا ہوتی ہے؟"
محکمہ پاسپورٹ نے ایکس پلیٹ فارم پر وضاحت کی کہ پاسپورٹ کی معلومات منتقل کرنے کے عمل پر کوئی فیس عائد نہیں ہوتی۔
تغریر ایکس پر دیکھیں
اقامہ گم ہونے کی اطلاع دینے کا طریقہ
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی ہے کہ اقامہ گم ہونے کی صورت میں "مقیم" پورٹل کے ذریعے اطلاع دینے کے لیے چھ مراحل ہیں۔
محکمہ نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ ادارے اپنے زیر کفالت غیرملکیوں کا اقامہ گم ہونے کی اطلاع ان مراحل کے ذریعے دے سکتے ہیں:
1 - مقیم پورٹل میں لاگ ان کریں
2 - مقیم کی تلاش کریں
3 - مقیم کا اقامہ نمبر درج کریں
4 - مقیم کا پروفائل دیکھیں
5 - پاسپورٹ سروسز منتخب کریں
6 - اقامہ گم ہونے کی اطلاع کا انتخاب کریں
