سعودی ٹریفک پولیس کی غیر محفوظ ڈرائیونگ سے خبردار
سعودی ٹریفک پولیس نے غیر محفوظ ڈرائیونگ کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہدایت کی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے غیر محفوظ ڈرائیونگ کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین اور حفاظتی ہدایات کی پابندی ڈرائیورز اور سڑک استعمال کرنے والوں کی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔
ادارے نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں واضح کیا کہ غیر محفوظ ڈرائیونگ کی نمایاں مثالوں میں مخصوص لین کی پابندی نہ کرنا، مقررہ رفتار سے تجاوز کرنا، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال، سڑک سے توجہ ہٹانا، تھکاوٹ کی حالت میں گاڑی چلانا اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنا شامل ہیں۔
اعرض التغريدة على منصة X
ادارے کے مطابق یہ رویے گاڑی پر کنٹرول کھونے، حادثات کے امکانات بڑھنے، سڑک استعمال کرنے والوں کو پریشانی اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بن سکتے ہیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین اور حفاظتی ہدایات کی پابندی حادثات اور خطرات میں کمی لاتی ہے۔ ادارے نے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہدایات پر عمل پیرا ہو کر منزل تک بحفاظت پہنچا جا سکتا ہے۔
