ابشر کے ذریعے وزٹ ویزے کی توسیع کے مراحل جاری
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں اور مقیمین کے لیے ابشر پلیٹ فارم پر وزٹ ویزے (سنگل اور ملٹی پل) کی توسیع کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کے لیے ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے سنگل اور ملٹی پل وزٹ ویزے کی توسیع کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
سنگل اور ملٹی پل وزٹ ویزہ
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق شہری اور مقیمین ابشر پلیٹ فارم پر وزٹ ویزے (سنگل یا ملٹی پل) کی توسیع کے لیے مخصوص سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس سروس تک رسائی کے مراحل درج ذیل ہیں:
ابشر ویب سائٹ پر لاگ ان کریں
'میری سروسز' منتخب کریں
'پاسپورٹ' کا انتخاب کریں
'وزیٹر سروسز' منتخب کریں
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق اس سروس کے ذریعے میزبان کے ابشر اکاؤنٹ سے وزٹ ویزے کی توسیع کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ وزیٹر پر کوئی ٹریفک خلاف ورزی نہ ہو۔
شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ وزیٹر کا میڈیکل انشورنس فعال ہو، توسیع کی فیس ادا کی جائے، وزیٹر کا پاسپورٹ کارآمد ہو اور وزیٹر مملکت کے اندر موجود ہو۔
توسیع کے لیے ضروری ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے میں 7 دن یا کم باقی ہوں، یا ویزہ ختم ہوئے 3 دن سے زیادہ نہ گزرے ہوں (اختتامی تاریخ سمیت)۔
