عمرہ کی ملٹی پل انٹری ویزا کی مدت اور شرائط واضح
وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا ایک سال کے لیے کارآمد ہے اور مملکت میں 90 دن قیام کی اجازت ہے۔
اہم نکات
AIوزارت حج و عمرہ کے صارفین کی خدمت کے سرکاری اکاؤنٹ پر ایک شہری نے استفسار کیا: "میں نے شام سے 365 دن کا ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا حاصل کیا ہے، جو سعودی عرب میں 90 دن قیام کی اجازت دیتا ہے۔ ویزا جاری ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ کتنے عرصے میں سعودی عرب میں داخل ہو سکتا ہوں؟"
وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے 365 دن کے لیے کارآمد ہے اور اس پر مجموعی طور پر 90 دن قیام کی اجازت ہے۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ مملکت میں قیام کی مدت عمرہ پروگرام کی مدت کے مطابق ہونی چاہیے۔
تغریر ایکس پر دیکھیں
عمرہ پرمٹ کے لیے کم از کم عمر کی حد
وزارت حج و عمرہ کے صارفین کی خدمت کے سرکاری اکاؤنٹ نے ایکس پر بتایا کہ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کے اجرا کے لیے کم از کم عمر کی حد کیا ہے۔
وزارت نے وضاحت کی کہ نسک ایپ کے ذریعے پرمٹ جاری کرنے کے لیے کم از کم عمر 5 سال ہے۔
اس کے علاوہ بتایا گیا کہ اگر عمر 5 سال سے کم ہو تو پرمٹ کی ضرورت نہیں۔
