ٹرمپ کی ایران کی جوہری تنصیب 'جبل بی کاکس' کو تباہ کرنے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کی جوہری تنصیب 'جبل بی کاکس' کو تباہ کر دیا جائے گا۔
اہم نکات
AIامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کی جوہری تنصیب 'جبل بی کاکس' کو تباہ کر دیا جائے گا۔
ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے 'فوکس نیوز' سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا ملک اس جوہری تنصیب کو آسانی سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بارے میں بنیامین نیتن یاہو سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں، وہ چاہتے ہیں کہ میں اس معاملے میں شامل رہوں، جبکہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین کیمرے ہیں اور ہم وہاں ہونے والی ہر چیز سے بخوبی آگاہ ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی جوہری سائٹس کو ختم کیا ہے اور اگر ایران سے کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ہمیں 'بی کاکس' کی تنصیب کو بھی ختم کرنا پڑے گا۔
