سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے آج بدھ کو جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے آج بدھ 3 جمادی الاول 1448 کو مملکت میں موسم کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بعض حصوں میں درمیانے سے شدید درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، جو سیلابی ریلوں، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہواؤں کا سبب بن سکتی ہیں۔
جبکہ مدینہ منورہ، حائل، تبوک، الجوف، شمالی سرحدی علاقہ، مشرقی ریجن اور ریاض کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں، مملکت کے مشرقی اور مغربی ساحلی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
آج بدھ کا موسم
بحیرہ احمر کے حوالے سے پیش گوئی ہے کہ شمالی حصے میں سطحی ہوائیں شمال مغرب سے جنوب مغرب کی سمت 15 تا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ درمیانی حصے میں شمال مغرب سے جنوب مغرب کی سمت 10 تا 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جو گرج چمک والے بادلوں کے ساتھ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔ جنوبی حصے میں جنوب مشرق سے جنوب مغرب کی سمت 10 تا 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جو گرج چمک والے بادلوں کے ساتھ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہو سکتی ہیں۔
شمالی حصے میں موجوں کی اونچائی نصف میٹر سے ایک میٹر تک جبکہ درمیانی اور جنوبی حصے میں گرج چمک والے بادلوں کے ساتھ نصف میٹر سے ایک میٹر اور بعض مقامات پر دو میٹر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
