سعودی عرب سے باہر مقیمین کیلئے اقامہ تجدید کا آن لائن طریقہ
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب بیرون ملک مقیمین بھی ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی اقامہ کی تجدید کر سکتے ہیں۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ پاسپورٹ (الجوازات) نے اعلان کیا ہے کہ اب مملکت سے باہر مقیم افراد بھی اپنی اقامہ (ہویة مقیم) کی تجدید آن لائن ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
محکمہ کے مطابق یہ سہولت گھریلو ملازمین اور مقیمین کے ہمراہ رہنے والے افراد دونوں کیلئے دستیاب ہے، اور اس کیلئے انہیں سعودی عرب واپس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
محکمہ نے وضاحت کی کہ گھریلو ملازمین کیلئے اقامہ تجدید کے مراحل میں سب سے پہلے ابشر پلیٹ فارم پر لاگ ان کرنا ہوگا، پھر 'خدمات العمالة' منتخب کریں، اس کے بعد 'خدمات المقیمین'، پھر متعلقہ فرد کا انتخاب کریں اور آخر میں 'تجدید ہویة مقیم' کی سروس منتخب کریں۔
اسی طرح، مرافقین کیلئے بھی سب سے پہلے ابشر پر لاگ ان کریں، پھر 'خدمات أفراد الأسرة' منتخب کریں، اس کے بعد 'خدمات المقیمین'، پھر مستفید فرد کا انتخاب کریں اور آخر میں اقامہ تجدید کی سروس منتخب کریں۔
محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ سروس مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
