بیرون ملک موجود پیشہ ورانہ کارکنوں کی خروج و عودہ ویزا توسیع کے آن لائن مراحل جاری
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی ہے کہ بیرون ملک موجود پیشہ ورانہ کارکنوں کے خروج و عودہ ویزے کی توسیع اب ابشر اعمال پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن کی جا سکتی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون ملک موجود افراد کے لیے خروج و عودہ ویزے کی توسیع کی سہولت آن لائن فراہم کر دی ہے، جو ابشر اعمال پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ اس سروس کے ذریعے ادارے کا مالک یا اس کا مقرر کردہ نمائندہ بیرون ملک موجود پیشہ ورانہ کارکنوں کے خروج و عودہ ویزے کی توسیع کر سکتا ہے، اور اس کے لیے پاسپورٹ دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔
اعرض التغريدة على منصة X
محکمہ نے مزید بتایا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے پہلے ابشر اعمال پلیٹ فارم پر لاگ ان کریں، پھر 'خدمات أعمالي' منتخب کریں، اس کے بعد 'تأشيرات' میں جا کر ویزے کی توسیع کی کارروائی مکمل کریں۔
