ابشر پر تابعین کی آن لائن شمولیت کے طریقہ کار کی وضاحت
سعودی محکمہ جوازات نے ابشر پلیٹ فارم پر مقیمین کے لیے اہل خانہ کے تابعین کو آن لائن شامل کرنے کی نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ جوازات نے مقیمین کے لیے اہل خانہ کے تابعین کو ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن شامل کرنے کی نئی سہولت فراہم کردی ہے۔
ابشر میں تابع شامل کرنے کا طریقہ
محکمہ جوازات نے ایکس پلیٹ فارم پر وضاحت کی ہے کہ مقیمین اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ابشر ویب سائٹ پر لاگ ان کریں، پھر مقیمین کی خدمات میں سے 'خاندانی افراد کی خدمات' منتخب کریں اور اس کے بعد 'تابع شامل کریں' کی سروس منتخب کریں۔
تغریر ایکس پر دیکھیں
تابع کا علیحدہ ریکارڈ بنانا
ابشر پلیٹ فارم پر 'مقیم کے تابع کا ریکارڈ علیحدہ کرنا' کی سہولت بھی دستیاب ہے، جس کے ذریعے مقیم سربراہ خاندان اپنے 18 سال یا اس سے زائد عمر کے کسی بھی اہل خانہ کا ریکارڈ فیملی سے علیحدہ کر سکتا ہے۔ اس سروس کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں:
ابشر پلیٹ فارم میں لاگ ان کریں۔
'خاندانی افراد کی خدمات' منتخب کریں۔
'مقیمین کی خدمات' منتخب کریں۔
مطلوبہ فرد منتخب کریں۔
'تابع علیحدہ کریں' منتخب کریں۔
مقیم کی تصویر اپ ڈیٹ کرنا
ابشر پلیٹ فارم نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقیمین اپنی شناختی تصویر کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت ابشر ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔
اس سروس کے لیے ابشر ایپ میں لاگ ان کریں، 'میری خدمات' منتخب کریں اور پھر 'مقیم کی تصویر اپ ڈیٹ کریں' کا انتخاب کریں۔
