آئیڈاہو کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک و زخمی
امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر ٹوئن فالز میں ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، حملہ آور بھی مارا گیا۔
اہم نکات
AIامریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر ٹوئن فالز میں ایک ریسٹورنٹ چین 'ان این آؤٹ' میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کے مطابق حملہ آور بھی مارا گیا۔
ٹوئن فالز کے پولیس چیف میتھیو ہکس نے بتایا کہ اب کمیونٹی کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، تاہم حملہ آور کی شناخت اور محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ ایک مصروف کاروباری علاقے میں ہوئی جہاں سیکڑوں افراد موجود تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر عینی شاہدین سے پوچھ گچھ شروع کر دی اور راستے بند کر دیے۔
دوسری جانب، سینٹ لوکس میجک ویلی میڈیکل سینٹر نے کہا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایمرجنسی ٹیموں کے ساتھ مل کر واقعے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
